کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج دعوی کیا کہ اتراکھنڈ میں کانگریس دوبارہ اقتدار میں آئے گی اور بدعنوانی پر شکنجہ کسا جائے گا۔
مسٹر راہل گاندھی نے ریاست میں اسمبلی انتخابات کے
پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی کی مسلسل ریلیوں کے جواب میں ضلع روڑکی کے بھگوانپور سے کانگریس کی امیدوار ممتا راکیش کی حمایت میں روڈ شو کیا۔
روڈ شو کے دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ ریاست میں دوبارہ کانگریس کی حکومت بننے جا رہی ہے۔